ایران نے اسرائیل پر حملے میں کون سے میزائل استعمال کیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں – پاک لائیو ٹی وی


ایران نے اسرائیل پر حملے میں کون سے میزائل استعمال کیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایران نے اسرائیل پر حملے میں فتح ون اور خیبرشکن میزائلوں کو استعمال کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر حملے کے لئے فتح ون اور خیبر شکن میزائلوں کو استعمال کیا، ان میزائلز کی رینج 1400 کلومیٹر،870 میل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فتح ون اورخیبر شکن میزائل صورت حال کے مطابق پوزیشن لیتے ہیں، فتح ون اورخیبرشکن میزائل کروز میزائل کی ہی ایک شکل ہے۔

دونوں میزائل ٹھوس ایندھن استعمال کرتے ہیں، جنہیں آسانی سے لانچ کیا جاسکتا ہے جب کہ آسانی سے لانچ کامطلب ہے کہ میزائل ایک ساتھ پہنچتے ہیں تاکہ دفاع پر دباؤ ڈالا جاسکے جب کہ اسرائیل کے دفاعی نظام آئرن ڈوم کی ناکامی کی وجہ بھی میزائلوں کا ایک ساتھ پہنچنا تھا۔

ماہرین کے مطابق ایران نے اپریل میں عماد بیلسٹک میزائل استعمال کیے تھے جو مائع ایندھن استعمال کرتے ہیں، اس مرتبہ ایران نے جدید بیلسٹک میزائل استعمال کیے جو اسرائیل تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کے ساتھ زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد گذشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 200 میزائل داغے تھے۔

Exit mobile version