عالمی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کل گورنر ہاؤس میں لیکچر دیں گے – پاک لائیو ٹی وی


معروف عالمی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کل شام 7 بجے گورنر ہاؤس میں لیکچر دیں گے.

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر پروگرام میں شرکت دعوت نامہ اورشناختی کارڈسےمشروط ہوگی۔

گورنر نے کہا کہ سیکیورٹی مسائل کے باعث دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں، آئی ٹی کے طلبا شرکت کے لیے دعوت نامہ گورنر ہاؤس سے حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر پروگرام میں شرکا اپنے ہمراہ دعوت نامہ اور شناختی کارڈ ضرورلائیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ بغیر دعوت نامہ گورنر ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Exit mobile version