ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی



ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی سامنے آگئی

اسلام آباد: ایف بی آر نے نئی پاسورڈ پالیسی متعارف کروادی ہے۔

ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی سامنے آگئی ہے، نئی پالیسی کے تحت پاسورڈ اب ہر 60 دن بعد تبدیل کرنے ہوں گے بصورت دیگر پاسورڈ ایکسپائر ہوجائیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق پاسورڈ ایکسپائر کے بعد فارگیٹ پاسورڈ کے ذریعے پاسورڈ تبدیل کرکے آپ اپنے پورٹل کا ایکسیس حاصل کرسکیں گے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے وقت دیا جانے والا موبائل فون نمبر اور ای میل ایڈریس اپنی دسترس میں رکھیں، موبائل فون نمبر یا ای میل ایڈریس بھول گئے تو مشکلات ہوسکتی ہیں۔

Exit mobile version