کئی روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


کئی روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے 2653 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی 3050 پر برقرار ہے۔

Exit mobile version