پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

ملک بھر میں سونے  کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے پر برقرار ہے اور اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2622 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔


Exit mobile version