پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق تشویشناک خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے 0.5 فیصد کا ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے پر 5 جولائی کو ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چئیرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے جارہے ہیں، مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملک بھر میں 5 جولائی کو پمپس بند کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال کو ایک دن سے زیادہ بھی بڑھایا جاسکتا ہے، پیٹرولیم ڈیلرز کو فنانس بل میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس پر تشویش ہے، مذکورہ ٹیکس سے پیٹرول پمپ کا کاروبار چلانا ناممکن ہے۔

چئیرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت ایڈوانس ٹیکس پر نظر ثانی کرکے اسے فوری طور پر ختم کردے، ایڈوانس ٹیس عائد ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھے گی۔

Exit mobile version