گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

فنانس بل 2024 کے تحت نئے ٹیکسز کا اطلاق آج سے شروع ہوگیا ہے، جس کے مطابق مقامی تیار گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا، فکسڈ ٹیکس کے بجائے گاڑی کی مالیت کے لحاظ سے ٹیکس دینا ہوگا۔

850 سی سی تک گاڑی کی قیمت پرفکسڈ ٹیکس 10 ہزار روپے کے بجائے اعشاریہ 5 فیصد مقررکردیا گیا، 851 سے 1 ہزار سی سی گاڑی پر فکسڈ ٹیکس 20 ہزار روپے کی بجائے 1 فیصد عائد کی گئی۔

1001 سے 1300 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 25 ہزار کی بجائے 1.5 فیصد لاگو کیا گیا، جبکہ 1301 سے 1600 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 50 ہزار کی بجائے 2 فیصد مقرر کی گئی۔

1601 سے 1800 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 1 لاکھ 50 ہزار کی بجائے 3 فیصد عائد کی گئی،1801 سے 2000 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 2 لاکھ کے بجائے گاڑی کی ویلیو کا 5 فیصد عائد کیا گیا۔

2001 سے 2500 سی سی گاڑی کی قیمت پر 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 7 فیصد تک ٹیکس عائد کیے گئے،2501 سے 3000 سی سی گاڑی کی قیمت پر بھی 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 9 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

Exit mobile version