دودھ اور آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


دودھ اور آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

بجٹ کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد دودھ اور آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

بجٹ میں 18  فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 90 روپے کا اضافہ ہوگیا، جبکہ ٹیٹرا پیک دودھ فی لیٹر 370 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح ڈیڑھ لیٹر پیک کی قیمت 380 روپے تھی اب وہ 525 روپے ہوگئی ہے اس کے علاوہ 1 پاؤ پاؤچ 75 روپے سے بڑھ کر 95 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب آٹے کی قیمتیں بھی کم ہونے کے بعد پھر سے بڑھنے لگیں اور ایک ہفتے کے دوران مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 200 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 سے بڑھ کر 2000 روپے ہو گئی  ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 100روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد فائن آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 2000 سو بڑھ کر2100 روپے ہو گئی ہے۔

Exit mobile version