ایف بی آر نے درآمدی اشیاء پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کردیا – پاک لائیو ٹی وی


ایف بی آر نے درآمدی اشیاء پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے یکم جولائی سے درآمدی اشیاء پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

ایس آر او کے مطابق ایف بی آر نے 2200 اشیاء پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کی شرح صفر سے بڑھا کر 2 فیصد کردی ہے، اس کے علاوہ اضافی کسٹم ڈیوٹی کی شرح درآمدی اشیاء پر 2 فیصد 7 فیصد تک عائد کی گئی ہے۔

 ایس آر او میں بتایا گیا کہ کاروں، جیپوں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں پر 7 فیصد اے سی ڈی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ درآمدی الیکٹرک گاڑیوں اور رکشوں پر بھی 2 فیصد اے سی ڈی عائد کی گئی ہے۔

ایس آر او کے مطابق گاڑیوں کے پرزہ جات پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی جبکہ بیگیج  اسکیم کے تحت درآمدی اشیاء اور گاڑیوں پر 2 فیصد اے سی ڈی عائد کی گئی ہے۔

ایس آر او میں بتایا گیا کہ زرعی ٹریکٹرز میں استعمال ہونے والے ٹائر، ٹیوب، ٹریکٹر کی درآمدی پرزہ جات اور دیگر آلات کی درآمد پر بھی 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ 1000 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کی درآمد پر 7 فیصد اے سی ڈی عائد کی گئی ہے۔

Exit mobile version