وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی

کراچی: وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں غیر ملکی کمپنی پورٹس پر بہت بڑی سرمایہ کاری کی خواہاں ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے بول نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل ضرور درپیش ہیں لیکن ان کا حل بھی ہے، میرے پاس بہت اہم وزارت ہے اور اس وقت میں پورٹس پر جو مسائل ہیں انہیں سمجھ رہا ہوں۔

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند مہینوں میں غیر ملکی کمپنی پورٹس پر بہت بڑی سرمایہ کاری کی خواہاں ہے جب کہ سعودی عرب اور  چائنہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شپنگ کمپنیز کے ریٹ یقیناً بہت زیادہ ہیں لیکن ان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے اور ایکسپورٹرز کو فریٹ چارجز میں جو مسائل ہیں، انہیں شپنگ کمپنیز کے ساتھ بیٹھ کر حل کریں گے۔

وفاقی وزیر بحری امور نے بتایا کہ پی این ایس سی کی بہتری کے لیے کام کرنے ہیں، ملکی مسائل کے حل کسی ایک پارٹی کی نہیں سب نے مل جل کر ملکی ترقی کے لئے کام کرنا ہے۔

قیصر احمد شیخ مزید کہتے ہیں کہ وزارت پورٹ شپنگ میں تبدیلی کے حوالے سے باتیں سنتا رہتا ہوں لیکن جب تک ہوں پورٹس کی بہتری اور ڈیویلپمنٹ کے لئے کام کروں گا۔ میں ہوں یا کوئی بھی ہو ملک کی بہتری ہی کے لئے کام کرے گا۔

Exit mobile version