کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ہم صحافت کی آزادی میں یقین رکھتی ہے جب کہ جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام جاری کیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طاہر حسن خان کو صدر اور سردار لیاقت علی خان سمیت تمام عہدیداران کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی صحافی برادری کے حقوق اور آزادیِ اظہار کے لیے جدوجہد طویل و شاندار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے صحافیوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی و مضبوطی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی صحافت کی آزادی میں یقین رکھتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ فیک نیوز سے صحافت، جمہوریت اور معاشرتی اقدار کو خطرہ ہے، اس مسئلے کے خلاف مِل کر نبرد آزما ہونا پڑے گا۔