وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نےیوم مزدورعوام کےدرمیان گزارا، مزدوروں اوربزرگ شہریوں کےمسائل سنے۔
عوام کی بڑی تعداد نےوزیراعلیٰ بلوچستان کومسائل سےآگاہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نےبیشترمسائل کےحل کیلئےاحکامات جاری کیے۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ غریب عوام مصائب اورمشکلات سےدوچارہیں، افسران عام آدمی کیلئےآسانیاں پیداکریں، سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کام نہ کرنےوالےافسران کوروش تبدیل کرناہوگی، غریب افراد کوغیرضروری پیچیدگیوں میں الجھا دیا جاتا ہے۔
میرسرفرازبگٹی نے مذید کہا کہ عوام کےمسائل حل کرنامقامی افسران کی ذمہ داری ہے، گورننس کےبہترہونےسےادارےفعال ہوں گے، افسران کاعوام دشمن رویہ قابل برداشت نہیں۔ شہریوں کےمسائل کوحل کیاجائے۔