کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی – پاک لائیو ٹی وی


کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی

کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی

کسان مظاہرین پر ہونے والے تشدد اور گرفتاریوں پر جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت کسان رہنماؤں کا اجلاس ساڑھے چار بجے سے منصورہ میں جاری ہے جب کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حافظ نعیم الرحمن کسان رہنماؤں سے حالیہ ایشوز پر مشاورت کررہے ہیں جب کہ اس موقع پر نائب امیر میاں اسلم ، صدر جے آئی کسان سردار ظفر حسین بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کہتے ہیں کہ اجلاس میں کسانوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جارہا ہے، کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کی تفصیلی رپورٹ پیش ہوگی۔

قیصر شریف نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Exit mobile version