متعلقہ

سندھ حکومت کا عزم عوام کی خدمت ہے، وزیراعلیٰ سندھ – پاک لائیو ٹی وی



سندھ حکومت کا عزم عوام کی خدمت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا عوامی خدمت کا تیز ترین سفر جاری ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی شہریوں کے لیے خوشخبری، ملیر ایکسپریس وے فیز ون کا آج کھولا جائے گا، ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح کیا جائے گا، جبکہ ملیر ایکسپریس وے کی کل لمبائی  39 کلومیٹر ہے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہوکر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے، جبکہ ملیر ایکسپریس وے ایک جدید ترین، تیز رفتار، چھ رویہ، ایکسیس کنٹرول کوریڈور ہے۔

  وزیراعلیٰ سندھ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی کل لاگت 55 ارب روپے ہے، جبکہ سندھ حکومت ملیر ایکسپریس وے کے لیے تقریباً 32 ارب روپے فراہم کر رہی ہے۔

 مراد علی شاہ  نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر، کمرشل بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں نے 23 ارب روپے کا حصہ ڈالا ہے، یہ تعاون عوامی انفراسٹرکچر کے لیے نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے شہریوں کی  نقل و حمل میں ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، قیوم آباد تا شاہ فیصل انٹر چینج تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر طویل ہے۔

مراد علی شاہ  نے کہا کہ یہ منصوبہ زیر تعمیر ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کا ایک اہم اقدام ہے، جبکہ ملیر ایکسپریس وے کو خصوصی جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ ڈی ایچ اے  اور موجودہ لنک روڈ کے ذریعے کاٹھور کے قریب کراچی حیدرآباد موٹروے (ایم نائن) پر ختم ہوگا، سال 2025 میں مکمل طور پر آپریشنل ہونے کے بعد شاہراہ فیصل کے متبادل کے طور پر کام کرے گا۔

سید مراد علی شاہ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملیر ایکسپریس وے بڑے صنعتی زونز کو جوڑے گا اور کراچی کے روڈ نیٹ ورک پر بوجھ کو کم کرے گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کریں گے۔