برطانیہ کے کئی علاقوں میں شدید سردی کاراج برقرار ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکڑوں اسکول بند، بجلی کا نظام، ہوائی اڈے، ریلویز اور لوکل ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہیں۔
لندن میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری، دیگر حصوں میں منفی 15 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسکاٹ لینڈ میں 150 مقامات کے لئے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی جبکہ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔