متعلقہ

کیا صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیل سکیں گے؟ کھلاڑی نے خود بتادیا – پاک لائیو ٹی وی



کیا صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیل سکیں گے؟ کھلاڑی نے خود بتادیا

کیا صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیل سکیں گے؟ کھلاڑی نے خود بتادیا

قومی کھلاڑی صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب ٹخنے کی انجری کا شکار ہوکر انگلینڈ میں اپنا علاج کروا رہے ہیں جب کہ انہوں نے پی سی بی کی جانب سے اپنے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

لندن میں بات کرتے ہوئے قومی کھلاڑی نے بتایا ’’اپنی فٹنس اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے ابھی تصدیق کرنا قبل از وقت ہوگا‘‘۔

انہوں نے کہا ’’میڈیکل پینل کے فیصلے کا منتظر ہوں اور اپنی انجری سے نمٹنے کے حوالے سے پی سی کے اقدامات کو سراہتا ہوں‘‘۔

یاد رہے کہ صائم ایوب نے دو روز قبل لندن میں ٹخنوں کے ماہر اور معروف ڈاکٹر لکی جیسلن سے معائنہ کروایا تھا، جنہوں نے معائنے کے بعد ابتدائی سفارشات فراہم کیں تھیں۔

صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، جہاں ابتدائی رپورٹس میں ان کے ٹخنے میں فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے صائم ایوب کے لندن میں اعلیٰ درجے کے علاج کا بندوبست کیا ہے جب کہ برطانوی طبی ماہرین اور رپورٹس کی بنیاد پر ہی ان کی صحتیابی اور مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔