متعلقہ

وزیراعظم سے تعلیمی کانفرنس کے مندوبین کی ملاقات – پاک لائیو ٹی وی



وزیراعظم سے تعلیمی کانفرنس کے مندوبین کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ ارکان سے تعلیمی کانفرنس کے مندوبین نے ملاقات کی ہے۔

عالمی کانفرنس میں شریک وزرائے تعلیم نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان سے ملاقات کی جب کہ دوران گفتگو شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں آپ کی شرکت پر مشکور ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے بچوں کے اسکولز میں داخلے کے  لئے اقدامات کر رہے ہیں، بچوں اور خاص طور پر لڑکیوں کے اسکولز میں داخلے بہت بڑا چیلنج ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواتین کو تعلیم کی فراہمی میں کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی، خواتین کو تعلیم کی فراہمی کے لئے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہرہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسکولز سے باہر بچوں میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے جب کہ پاکستان کو خواتین کی تعلیم کے حصول میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔