نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی؛ 170 افراد ہلاک – پاک لائیو ٹی وی


نیپال میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے تباہی؛ 170 افراد ہلاک

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں دو روز سے جاری شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

نیپالی حکام کے مطابق بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 170 افراد ہلاک ہو چکے جبکہ 68 افراد لاپتہ ہیں اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

نیپال میں شدید بارشوں کے بعد ہزاروں شہری بےگھر ہوگئے ہیں، سیلاب میں سڑکیں بہہ گئی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زمینی رابطے منقطع ہوگئے جبکہ امدادی ٹیموں کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Exit mobile version