پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہید جوانوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لے گی۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی اور جوابی فائرنگ میں 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
بلاول بھٹو نے ضلع جنوبی وزیرستان مکین میں سیکیورٹی فورسز کے 16 بہادر جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہید جوانوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لے گی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ دہشتگردی انسانیت دشمنی ہے، پیپلز پارٹی اس رجحان کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔