ہم سیاسی لوگ ہیں، بات چیت کرناجانتے بھی ہیں، چاہتے بھی ہیں، عطاتارڑ – پاک لائیو ٹی وی



ہم سیاسی لوگ ہیں، بات چیت کرناجانتے بھی ہیں، چاہتے بھی ہیں، عطاتارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، بات چیت کرناجانتےبھی ہیں، چاہتےبھی ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ سے شناسائی جنوری 2024ء میں ہوئی ہم نے وعدہ کیا تھا کہ الیکشن کے وقت ہی ملاقات نہیں ہوگی بلکہ دفتر بنائیں گے ملتے رہیں گے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ آپ کے ووٹوں سے قومی اسمبلی پہنچا نمائندگی ہر جگہ کرتے ہیں حقوق و مسائل کی بات کرتے ہیں، شہبازشریف نے جس دلیری سے فلسطین و غزہ کا مسئلہ اٹھایا تو وہیں مجھے موقع ملا تو آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جس جگہ جاتے ہیں تو غزہ کی بات کرتے ہیں، نوازشریف کی پارٹی نے ملک میں مہنگائی کم کی مہنگائی نے ہچکولے کھائے تو مہنگائی بتیس فیصد پر پہنچی، اسٹاک ایکسچینج اوپر گئی مہنگائی کم ہو رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے پہلے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ گر رہا تھا، ایک شخص نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے کہ فنڈز نہ دینا، نو مئی کا سانحہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا گیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ  ملکی دفاعی تنصیبات پر حملے  کئے دفاعی نظام کو نقصان پہنچایا، شہدا سے کیا دشمنی ہے قربانیوں کی داستان رقم کی تو آپ نے دشمن کا خواب پورا کیا خاطر جمع رکھیں سیاسی دہشت گردی نہیں چلے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نو مئی کے سربراہ کو سزا ضرور ہوگی، جہاں سیاسی دہشت گردی ہوگی سیاست کی آڑ میں ملک میں حملے ہوں گے تو برداشت نہیں کریں گے، جن  کوکل سزائیں سنائی گئیں انہوں نے شہداکی یادگاروں کومسمارکیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں مہنگائی عروج پرتھی، ملک میں معیشت کےسارےاشارےمثبت ہیں۔

Exit mobile version