وزیراعظم کی کو آرڈینیٹر ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید کی پریس کانفرنس – پاک لائیو ٹی وی


وزیر اعظم شہباز شریف کی کو آرڈینیٹر ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

رومینہ خورشید کے ہمراہ ایتھوپین سفیراور چیئرمین سی ڈی اے نے بھی پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر رومینہ خورشید نے صحافیوں کو بتایا کہ گرین لیگیسی انیشیٹو ایک امید کی کرن ہے۔، گرین پاکستان پروگرام کوعالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام کو مزید وسعت دے رہے ہیں، اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایتھوپین سفیرکی ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف کوششیں قابل ستائش ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رند کا کہنا تھا کہ عالمی چیلنج کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سیلفی ود پلانٹ انیشیٹو کا آغاز کیا تاکہ شجرکاری کو فروغ دیا جا سکے۔

ایتھوپین سفیر جمال بیکر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک عالمی خطرہ ہے، ایتھوپیا میں اب تک 39.4 ارب پودے لگائے جا چکے ہیں۔

ایتھوپین سفیر جمال بیکر نے کہا کہ آج ایتھوپیا میں 600 ملین پودے لگائے جا رہے ہیں، گرین لیگیسی کے تحت پاکستان کے بڑے شہروں میں پودے لگائے گئے ہیں۔

Exit mobile version