اگلے 3 سال تک پاکستان اور بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے، محسن نقوی – پاک لائیو ٹی وی



اگلے 3 سال تک پاکستان اور بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے، محسن نقوی

اگلے 3 سال تک پاکستان اور بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے، محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اگلے 3 سال تک پاکستان اور بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے۔

 ہفتہ کی رات چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف 2700 گاڑیوں کی پارکنگ بنارہےہیں، جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں نیا پویلین بھی بنائیں گے، اس کے علاو  2 بڑی اسکرین اور ایل ای ڈی لائٹ لگارہےہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کیلئےنیوٹرل وینیوا ٓج فائنل کرلیں گے، کراچی والوں کو بڑی خوشخبری ملےگی، پاکستان کرکٹ کاکوئی نقصان نہیں ہونےدیں گے، جبکہ بھارت کے ایونٹ میں پاکستان فائنل میں پہنچاتونیوٹرل وینیوپرہی میچ ہوگا۔

Exit mobile version