پنڈی ٹیسٹ کے تیسرا دن کا کھیل ختم؛ بنگلادیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے – پاک لائیو ٹی وی


پنڈی ٹیسٹ کے تیسرا دن کا کھیل ختم؛ بنگلادیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے

راولپنڈی: پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پنڈی اسٹیڈیم میں جاری ہے جب کہ تیسرے دن کا کھیل اب ختم ہوگیا ہے۔

بنگلادیش نے دن کے اختتام تک پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں، بنگلادیش کو پاکستان کی برتری کو ختم کرنے کے لیے 132 رنز درکار ہیں۔

شادمان اسلام 93 اور مومن الحق 50 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ ذاکر حسن 12، نجم الحسن شنتو 16 اور شکیب الحسن 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مشفیق الرحیم 55 اور لٹن ڈاس 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2، نسیم شاہ، محمد علی اور صائم ایوب نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اننگز

اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی جب کہ محمد رضوان 171 اور سعود شکیل 141 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے تھے۔

علاوہ ازیں صائم ایوب 56، آغا سلمان 19، عبداللہ شفیق 2 اور شان مسعود 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بابر اعظم صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔

Exit mobile version