تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خبر؛ وزیراعظم کا اہم اعلان – پاک لائیو ٹی وی


تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خبر؛ وزیراعظم کا اہم اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کیلئے فنڈنگ ترقیاتی بجٹ سے لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس ریلیف پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غور جاری ہے، کم تنخواہ والے سلیب کو 40 ارب روپے کا ریلیف دیے جانے کی تیاریاں ہیں۔

Exit mobile version