زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کمی ریکارڈ – پاک لائیو ٹی وی


زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کمی ریکارڈ

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 39 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 39 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انیس جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 33 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

Exit mobile version