ایلون مسک کو بڑا دھچکا – پاک لائیو ٹی وی


ایلون مسک کو بڑا دھچکا

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 24 جولائی کو ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 11 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں بھی 21 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔

یاد رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

Exit mobile version