نان فائلرز کیخلاف مزید سخت اقدامات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ سرمایہ کاری پر بھی نان فائلرز کا 35 فیصد ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نان فائلرز بیرون ملک سفر نہیں کر پائیں گے جبکہ نان فائلرز سے گاڑیوں کی خرید وفروخت پر 200 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ اب ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے لوگ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے البتہ حج و عمرہ اور تعلیمی سفر کے لیے انہیں چھوٹ ہوگی۔