سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد معمولی کمی – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد معمولی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version