ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ کے پروٹیکیڈ، نان پروٹیکیڈ صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز ہے، جولائی تا ستمبر 2024 کیلئے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کیلئے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی، وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب  پاور ڈویژن نے جولائی 2024 سے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ مختلف سلیب کے حساب سے بجلی ٹیرف کی تفصیلات جاری کر دیں۔ جس کے مطابق ٹیکسز کے ساتھ گھریلو صارفین کا فی یونٹ زیادہ سے زیادہ ٹیرف 69 روپے 27 پیسے تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 37 روپے 38 پیسے ہو گا، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 45 روپے 15 پیسے، ماہانہ 201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف 50 روپے17 پیسے ہو گا۔

دستاویز کے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک کا ٹیرف 56 روپے 73 پیسے ہو گا۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 59 روپے 76 پیسے، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ تک کا ٹیرف 61 روپے 71 پیسے ہو گا۔

دستاویز کے مطابق ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 63 روپے 24 پیسے اور ٹیکسز کے ساتھ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کے استعمال پر ٹیرف 69 روپے27 پیسے ہو جائے گا۔

پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 19 روپے 75 پیسے اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 22 روپے 71 پیسے ہو جائے گا۔

Exit mobile version