پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100انڈیکس پہلی بار81 ہزارکی سطح عبورکرگیا – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100انڈیکس پہلی بار81 ہزارکی سطح عبورکرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، انڈیکس پہلی بار81 ہزارکی سطح عبورکرگیا۔

ٹریڈنگ کےدوران انڈیکس پہلی بار81 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ مارکیٹ میں انڈیکس 81 ہزار 87 پوائنٹس کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوا۔

مارکیٹ میں سرمائے کے حصول کے لیے حصص کی فروخت کے دبائو کے باعث انڈیکس 81 ہزار سے نیچے آ گیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طورپر450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 216 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 190 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 60 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 27 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,087 جبکہ کم ترین سطح 80,530 پوائنٹس رہی۔

Exit mobile version