حکومت نے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فنانس بل 2024 کے ذریعے پرائز بانڈز اور لاٹریز سے جیتنے پر 20 فیصد تک فکسڈ ٹیکس کی شرح عائد کر دی ہے۔
حکومت نے ریفلز، لاٹریوں اور سیلز کے فروغ کے لیے منعقد کیے گئے کوئزز سے جیتنے والے انعامات پر بھی 20 فیصد ٹیکس کی شرح عائد کر دی ہے۔
فنانس بل کے ذریعے حکومت نے کسی بھی فرد اور ایسوسی ایشن آف پرسن کی جانب سے کی جانے والی سکوک میں سرمایہ کاری پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے۔ سکوک میں سرمایہ کاری کرنے والی کسی بھی کمپنی یا ادارے پر 25 فیصد فکسڈ ٹیکس ہے۔
اس کے علاوہ 1 ملین روپے سے اوپر کی واپسی کے لیے ، انفرادی یا ایسوسی ایشن آف پرسن سرمایہ کار 12.5 فیصد ٹیکس ادا کرے گا، جبکہ ادارہ یا کمپنی 25 فیصد ٹیکس ادا کرتی رہے گی۔