ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 23.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک ہفتے میں ریکارڈ 29 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔