لاہور؛ تحریک انصاف کے دور میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بڑی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئی ہیں۔
لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو بغیر قانونی تقاضے پورے کئے آٹھ ارب پینسٹھ کروڑ نوے لاکھ روپے بانٹ دیئے۔
اسی طرح کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے نام پر ٹھیکیداروں کو پیشگی اربوں روپے دے دئیے گئے، جبکہ سڑکوں کی دھلائی کے کی مد میں بھی غیر قانونی طور پر رقم فراہم کی گئی، رقم کی ادائیگی کام پورا ہونے کی تصدیق کے بغیر کی گئی۔
واضح رہے کہ ان مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف 2020.21 کی اڈٹ رپوٹ میں کیا گیا ہے، جبکہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اربوں کی مالی بے ضابطگی پر ڈیپارٹمنٹ آڈٹ کمیٹی میں پیش ہونے سے گریزاں ہے۔