مائیکل وان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارت کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام – پاک لائیو ٹی وی


مائیکل وان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارت کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارت کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کردیا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران سیمی فائنل کے شیڈول پر تنقید کرتے ہوئے بھارت کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرائے گئے پہلے سیمی فائنل کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’افغانستان نے پیر کی رات سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور 4 گھننٹوں کے بعد ہی ان کی ترینیداد کے لیے فلائٹ تھی‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’افغان ٹیم کو پریکٹس اور نئی جگہ کو سمجھنے کے لیے بھی وقت نہیں دیا گیا جب کہ ساتھ ہی انہوں نے بھارت کو ٹورنامنٹ میں ناجائز فائدہ پہنچانے کا بھی الزام عائد کیا‘‘۔

مائیکل وان کہتے ہیں ’’یقینی طور پر افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کا میچ گیانا میں کروانا چاہیے تھا، یہ فیصلہ بھارت کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ دوسری ٹیموں کے ساتھ ناانصافی ہے‘‘۔

خیال رہے کہ دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان گیانا میں شیڈول ہے جب کہ میچ کے دوران 60 فیصد بارش کا امکان ہے۔

اگر دوسرا سیمی فائنل بارش کے باعث متاثر ہوتا ہے تو اس کا فائدہ یقینی طور پر بھارت کو پہنچے گا کیونکہ بھارت سپر 8 مرحلے میں اپنے گروپ کے اندر ٹاپ پوزیشن پر موجود تھی جب کہ انگلینڈ اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے اصول کے مطابق اگر کسی وجہ سے سیمی فائنل کھیلنا ممکن نہیں ہوسکا تو سپر 8 مرحلے کی ٹاپ ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔

Exit mobile version