ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 181 رنز کا ہدف  باآسانی 18ویں  اوور میں 2 وکٹوں  کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 فل سالٹ نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 87 رنز  جبکہ  جونی بیئر اسٹو نے 2 چھکوں اور 5 چوکوں  کی مدد سے 26 گیندوں پر 48 رنز   بنائے۔

دونوں کے درمیان 97 رنز کی ناقابل شکست  شراکت قائم ہوئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے تھے ۔

جانسن چارلس 38 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔  ان کے علاوہ برینڈن کنگ 23 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ نکولس پورن اور کپتان رومن پاول نے 36، 36 رنز  بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سےجوفرا  آرچر، عادل رشید، معین علی اور لیونگ اسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Exit mobile version