اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے حوصلہ افزا خبر – پاک لائیو ٹی وی


اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے حوصلہ افزا خبر

اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے حوصلہ افزا خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2024-25 کا ساڑے 800 ارب روپے کا بجٹ 21 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیرانی پیش کریں گے۔ بجٹ کے حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی کل ہی ہوگا۔

محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموری حجم ساڑے 8 سو ارب سے زائد ہوگا جس میں سرکای ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کے دوران صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ترجیجی دی جائے گی۔

بجٹ میں صحت کیلئے 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ بجٹ کی نسبت تعلیم کے بجٹ میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا، بجٹ میں بے نظیر اسکالرشپ کیلئے 2 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

جامعات کی گرانٹ اڑھائی ارب سے بڑھا کر 5 ارب روپے کی جائے گی، جبکہ سیشن میں رواں مالی سال کا ضمنی بجٹ بھی پیش ہوگا۔

اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کا بجٹ سیشن اجلاس 21 جون سے 29 جون تک منعقد ہوگا جس کے دوران حکومتی و اپوزیشن اراکین کی بحث کے بعد بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

Exit mobile version