کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے شاپنگ کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے شاپنگ کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے شاپنگ کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ارکان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس اور بک شاپس سمیت بہت سے ریٹیلرز کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ وصول نہیں کرتے اور مشین کا لنک ڈاؤن ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریٹیلرز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ وصول کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ قبول نہیں کرتا تو کاروبار سیل کردیا جائے گا۔ پی او ایس انوائس سسٹم پر عمل درآمد نہ کرنے والے ریٹیلرز کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا، وصولی کے 7 دن بعد ہی کاروبار یا دکان کھولنے کی اجازت ہوگی۔

Exit mobile version