کرکٹ کے میدان سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی – پاک لائیو ٹی وی


کرکٹ کے میدان سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کرکٹ کے میدان سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی 20 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 4 گروپس میں 5 ٹیموں کو تقسیم کیا جائے گا۔

 بھارت اور سری لنکا نے  ورلڈ کپ کی میزبانی کی وجہ سے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ باقی 7 ٹیمیں وہ ہیں جو سپر 8 کھیلیں گی۔

کوالیفائی کرنے والے ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

 آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان بھی براہ راست ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے دیگر 8 ٹیمیں کوالیفائر کھیلیں گی جس کے بعد ٹیموں کی تعداد 20 ہوجائے گی۔

دوسری جانب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 میں بری طرح ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ملک واپسی کا سفر شروع ہو گیا، نسیم شاہ اور عثمان نجی پرواز سے علامہ اقبال ائیر پورٹ پہنچ گئے۔

Exit mobile version