پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ خلاء میں جانے کیلئے تیار – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ خلاء میں جانے کیلئے تیار

ڈیجیٹل پاکستان کی طرف اہم سنگ میل عبور ہونے کے قریب آگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کا ہائی پاور ملٹی مشن جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ جمعرات کو خلاء میں بھیجا جائے گا۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دور دراز کے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت اب خواب نہیں رہے گی۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون کی ٹیسٹنگ جاری ہے۔سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور ٹی وی براڈ کاسٹنگ سروسز فراہم کرے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ایم ایم ون چین میں تیار کیا گیا ہے جس کی عمر 15 سال ہوگی۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ ایم ایم ون پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان سپارکو کا عزم ہے۔

ایم ایم ون سیٹلائٹ کی لانچنگ سپارکو میں لائیو دکھائی جائے گی۔

Exit mobile version