متعلقہ

ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن – پاک لائیو ٹی وی


ملک کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے حکومتی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 1,074.77 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2498 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 5.271 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 66.919 میٹرک ٹن ہشیش ضبط کی گئی۔

5.467میٹرک ٹن میتھ، 10.76 میٹرک ٹن افیون اور 986.35 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کی گئی جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے 33 منشیات فروش گرفتار ہوئے۔

10.740 کلو ہیروئن، 1,693.47 کلو ہشیش جبکہ 6.406 کلو متھ ضبط کی گئی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران 25.290 کلو افیون اور 1.024 کلو دیگر منشیات ضبط کی گئی تھی۔