متعلقہ

بابر اعظم اور سرفراز احمد کی جرمن قونصل خانے آمد – پاک لائیو ٹی وی


بابر اعظم اور سرفراز احمد کی جرمن قونصل خانے آمد

کراچی : پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور سرفراز احمد کراچی میں جرمن قونصل خانے پہنچ گئے۔

قومی کرکٹر بابر اعظم اور سرفراز احمد کراچی میں جرمن قونصل خانے پہنچے، جہاں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جرمنی کی اکنامک افیئر کی سربراہ آئنا کلوز بھی موجود تھیں جب کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جرمن قونصل جنرل کو کرکٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ جرمنی کھیلوں کی سرگرمیوں اور کھلاڑیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

جرمن قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز اپنے کھیلوں کی وجہ سے دنیا میں ایک مقام رکھتے ہیں، جرمنی میں فٹبال کے شائقین لیکن پاکستان میں کرکٹ کے شائقین زیادہ موجود ہیں۔

اکنامک افیئر کی سربراہ آئنا کلوز نے کہا کہ جرمنی میں مقیم اوورسیز پاکستانی کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

آئنا کلوز کہتی ہیں کہ جرمنی میں مختلف شہروں  کی سطح پر کرکٹ کو متعارف کرایا جارہا ہے، بابر اعظم نے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کو بلے پر دستخط کرکے تحفہ بھی پیش کیا۔