متعلقہ

کیا آپ کو بھی وائی کی کم اسپیڈ کا سامنا ہے؟ کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں – پاک لائیو ٹی وی


کیا آپ کو بھی وائی فائی کی کم اسپیڈ کا سامنا ہے؟ کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں

اس ڈیجیٹل دور میں جہاں ہر چھوٹے بڑے کام کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا لیا جاتا ہے انٹرنیٹ ناگزیر ہوگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر دنیا ادھوری سی محسوس ہوتی ہے اگر یہ کہا جائے  تو بے جا نہ ہوگا کہ بہت سے کام صرف انٹرنیٹ  کے مرہون منت ہیں اسی لیے اب موبائل سے لے کر کپمیوٹر تک سب انٹر نیٹ کے بغیر بے مصرف معلوم ہوتے ہیں۔

اگر آپ کو وائی فائی کی کم اسپیڈ کا سامنا ہے تو یہ آپ کے روزمرہ کے کاموں، خاص طور پر آن لائن کلاسز، ویڈیوز اسٹریمنگ، اور گیمنگ اور دفتری کام میں رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہے، یہاں سست وائی فائی اسپیڈ کے چند اہم اسباب کا ذکر کیا جاراہا ہے۔

نقصان دہ فریکوئنسی

وائی فائی راؤٹر عموماً دو مختلف فریکوئنسی بینڈز،  2.4 گیگا ہرٹز اور 5 گیگا ہرٹز، پر کام کرتے ہیں۔ 2.4 گیگا ہرٹز کا بینڈ عام طور پر زیادہ عام ہے کیونکہ یہ زیادہ دور تک پہنچتا ہے، لیکن اس کی رفتار کم ہوتی ہے۔ دوسری طرف، 5 گیگا ہرٹز کا بینڈ تیز رفتار فراہم کرتا ہے، مگر اس کی رینج محدود ہوتی ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اکثر صارفین 2.4گیگا ہرٹز پر ہی انحصار کرتے ہیں، جس سے رفتار متاثر ہوتی ہے۔

راؤٹر کی جگہ

راؤٹر کی جگہ بھی وائی فائی کی رفتار پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اگر راؤٹر دیواروں یا بڑی اشیاء کے پیچھے ہے تو سگنل کمزور ہو سکتے ہیں، کوشش کریں کہ راؤٹر کو گھر کے مرکز میں رکھیں ایسا کرنے سے رفتار میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعدد ڈیوائسز کے کنکشن

جب ایک ہی وقت میں کئی ڈیوائسز وائی فائی سے منسلک ہوتی ہیں تو بینڈوڈتھ تقسیم ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے اسپیڈ سست ہو جاتی ہے۔اگر ایک ہی نیٹ ورک پر 10 سے زیادہ ڈیوائسز ہوں تو اسپیڈ  50 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔

سافٹ ویئر اور فرم ویئر کی اپ ڈیٹس

بہت سے صارفین اپنے راؤٹر کے سافٹ ویئر اور فرم ویئر کو اپ ڈیٹ نہیں کرتے، جو کہ سست اسپیڈ کی ایک بڑی وجہ بن سکتی ہے۔ جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ باقاعدہ اپ ڈیٹس نہ صرف کارکردگی کو بہتر بناتی ہیں بلکہ سیکیورٹی میں بھی بہتری لاتی ہیں۔

سگنل انٹرفرنس

گھر میں موجود عام آلات اس کمی کے ذمہ دار ہوسکتے ہیں جیسے ٹی وی، مائیکرو ویور، بلوتوتھ اسپیکر اور فریج راؤٹر کے سگنلز میں مداخلت کر کے وائی فائی کی رفتار کو کم کر سکتے ہیں۔

دھات کی کسی بھی بڑی چیز کو وائی فائی راؤٹر سے دور رکھنا ضروری ہے کیونکہ آپ کا راؤٹر ریڈیو لہریں پیدا کرتا ہے جو برقی مقناطیسی ہوتی ہیں۔کوئی بھی دھات ان کو جذب کر سکتی ہے اور ان کی رفتار کو کم کر سکتی ہے۔