متعلقہ

شہر قائد میں چکن گونیا وبائی شکل اختیار کرنے لگا – پاک لائیو ٹی وی


کراچی میں چکن گونیا کی بیماری وبائی شکل اختیار کر چکی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں چکن گونیا بخار کی تشخیصی کٹس موجود نہیں ہیں، جبکہ جناح اور سول میں یومیہ 80 سے 100 مریض چکن گونیا کی علامات کے آ رہے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال، انفیکشیزڈیزیزاسپتال میں تشخیصی کٹس موجود ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق وزارت صحت جناح اور سول اسپتال کو کٹس کی خریداری کے احکامات دے چکی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق مئی سے ستمبر تک کراچی میں چکن گونیا کے 151 کیس رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چکن گونیا بخار میں متاثرہ شخص کو ہڈیوں میں شدید درد ہوتا ہے، شہرمیں مچھر مار اسپرے نہ ہونے سے مچھروں کی بہتات ہے۔