متعلقہ

ورلڈکپ، بھارت کے اہم ترین کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا – پاک لائیو ٹی وی


ورلڈکپ، بھارت کے اہم ترین کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کھلاڑی کیدار یادیو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹر کیدار یادیو نے 39 سال کی عمر میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

آل راؤنڈر کیدار یادیو نے 2014 میں اپنے بین الاقوامی ڈیبیو کے بعد بھارت کے لیے 73 ون ڈے اور 9 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔

 انہیں جون 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میچز کے لیے بھارت کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہیں اپنے پہلے انٹر نیشنل میچ کیلئے اسی سال نومبر تک انتظار کرنا پڑا، جب انہوں نے رانچی میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کیا۔

 کیدار یادیو کو 2015 میں زمبابوے کے دو دوروں کے لیے بھارت کی ٹیم میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے ایک ناقابل شکست سنچری بنائی، اور پھر 2016 میں انہیں سیریز میں بیٹنگ کا موقع نہیں ملا۔

کیدار ابتدائی طور پر رائل چیلنجرز بنگلور ڈویلپمنٹ اسکواڈ کا حصہ تھے، انہیں 2010 میں دہلی فرنچائز نے ڈرافٹ کیا، جہاں انہوں نے اپنے آئی پی ایل ڈیبیو پر 29 گیندوں پر 50 رنز بنا کر اپنی دھاک بٹھائی۔

انہوں نے ون ڈے میں مجموعی طور پر 52 اننگز میں 1389 رنز بنائے جس کی اوسط 42.09 ہے، ان کے کیریئر میں دو سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

کیدار یادیو نے 87 فرسٹ کلاس میچوں میں 48.03 کی اوسط سے 6 ہزار ایک سو رنز بنائے جس میں 17 سینچریاں اور 23 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے آخری میچ 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں کھیلا۔