موٹرسائیکلز کی فروخت سے متعلق حیران کن خبر آگئی ہے۔
پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کی مدت میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کے 941406 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.49 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کے 1006839 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اس مدت میں ہونڈا موٹرسائیکلز کی فروخت میں 2.78 فیصد اور سوزوکی موٹرسائیکلز کی فروخت میں 51.55 فیصد کی کمی ہوئی۔
جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ہونڈا کے 819752 یونٹس اورسوزوکی کے 13610 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔
یاماہا موٹرسائیکلز کے 5824 یونٹس اور روڈ پرنس کے 13511 یونٹس کی فروخت ہوئی، یونائٹڈ آٹوموٹر سائیکلز کے 69480 یونٹس اور یونائٹڈ تھری ویلرز کے یونٹس کی فروخت ہوئی۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سازگار کے 11234 یونٹس اور چنگ چی کے 4740 یونٹس تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔