متعلقہ

بجٹ میں نئے ٹیکس کے بجائے موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


بجٹ میں نئے ٹیکس کے بجائے موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی کا امکان

اسلام آباد: تنخواہ دار طبقے اور پینشنرز پر نئے ٹیکسز نہ لگانے کیلئے حکومتی کاوشیں جاری ہیں، تاہم اس بار بجٹ میں حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی بلکہ ٹیکسوں کی شرح میں رد و بدل ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ میں جی ایس ٹی سب اشیاء پر یکساں شرح سے نافذ کرنے کا بھی جائزہ جاری ہے جبکہ پنیشرز پر کوئی نیا ٹیکس لگانے پر حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا، حکومت پنشن پر ٹیکس عائد نہیں کرنا چاہ رہی لیکن آئی ایم ایف نے مطالبہ کر رکھا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ سے معاشی ٹیم معاملہ پر مسلسل آئی ایم ایف سے رابطے میں ہے، معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل بات چیت گزشتہ روز ہوئی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کی تھیں جبکہ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے معاملے پر آئی ایم ایف سے بات چیت کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ورچوئل مذاکرات میں بزنس اور تنخواہ دار طبقہ پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز زیر غور آئیں جبکہ کاروباری اور تنخواہ دار طبقہ پر یکساں ٹیکس لگانے کیلئے متعدد تجاویز بھی پیش کی گئیں اور دونوں فریقین نے ٹیکس تجاویز پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کیلئے سلیبز میں تبدیلی نئے ٹیکسز کا مطالبہ کر رکھا ہے، تاہم آئی ایم ایف نے پینشنرز کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ٹیکسز کی تجاویز دیں تھیں۔