متعلقہ

ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں نظر آئیں گی – پاک لائیو ٹی وی


ملالہ یوسفزئی

ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں نظر آئیں گی

نوبل امن انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل کامیڈی ویب سیریز میں دکھائی دیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ میں نظر آئیں گی جس کا دوسرا سیزن مئی 2024 میں ریلیز ہوگا ۔

ویب سیریز ملالہ کی جدوجہد اور خواتین کے حقوق اور تعلیم کے لیے ان کی وکالت کو اجاگر کرے گی۔

خیال رہے کہ ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کا پہلا سیزن مئی 2021 میں ریلیز ہوا تھا۔

دوسری جانب ملالہ یوسفزئی نوبل امن انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری پاکستانی ہیں۔

وہ اپنی تعلیمی سرگرمی اور قاتلانہ حملے کے لیے جانی جاتی ہیں جس میں وہ بچ گئیں تھیں۔

وہ 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں نوبل امن انعام حاصل کرنے والی اب تک کی سب سے کم عمر شخصیت ہیں۔