متعلقہ

ماری فیلڈ سے تیل اور گیس کے اہم ذخائر دریافت – پاک لائیو ٹی وی


ماری فیلڈ

ماری فیلڈ سے تیل اور گیس کے اہم ذخائر دریافت

ماری پیٹرولیم نے ماری فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل  اور گیس کے اہم ذخائر دریافت کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں واقع ماری ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ماری ڈی اینڈ پی ایل) میں کھودے جانے والے کنویں شوال-1 سے تیل کے ذخائر دریافت  کیے گئے۔

شوال-1 پر کام کا آغاز  27 جنوری 2024 سے کیا گیا تھا۔ اسے غازی فارمیشن میں 1136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔

پیداواری آزمائش کے دوران اس کنویں سے یومیہ ایک ہزار 40 بیرل تیل اور 25 لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوار  کا تخمینہ ہے۔

ایم پی سی ایل کے ایم ڈی/سی ای او فہیم حیدر نے اس دریافت کو کمپنی کے جیو سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے پیٹرولیم کی تلاش اور پیداواری سرگرمیوں میں ایم پی سی ایل کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔