متعلقہ

بالی ووڈ کی معروف شخصیات کی جعلی ویڈیوز سے نئے خدشات جنم لینے لگے – پاک لائیو ٹی وی


بالی ووڈ

بالی ووڈ کی معروف شخصیات کی جعلی ویڈیوز سے نئے خدشات جنم لینے لگے

بالی ووڈ کی معروف شخصیات کی جعلی ویڈیوز، جنہوں نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے، کی وجہ سے نئے خدشات جنم لینے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ کے دو نامور اداکار وائرل ہونے والی ویڈیوز میں وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے اور قومی انتخابات میں اپوزیشن کانگریس پارٹی کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ایک 30 سیکنڈ کی ویڈیو میں عامر خان اور دوسری 41 سیکنڈ کی ویڈیو میں رنویر سنگھ، مبینہ طور پر وزیر اعظم مودی پر انتخابی مہم کے وعدوں کو پورا نہ کرنے اور اہم معاشی میٹ کو نظر انداز کرنے پر تنقید کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دونوں بالی ووڈ اداکاروں کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ مودی انتخابی مہم کے وعدوں کو پورا کرنے اور بطور وزیر اعظم اپنے دو دوروں کے دوران اہم اقتصادی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

دونوں معروف اداکار کی یہ ویڈیوز مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئیں ہیں جس کو سوشل میڈیا پر 500,000 سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر بھارت میں جاری انتخابات اور اس کے نتائج پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ، پاکستان اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک میں انتخابات میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی یا ڈیپ فیکس کا استعمال تیزی سے ہو رہا ہے۔