متعلقہ

گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی

گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

محکمہ ایکسائز پنجاب نے لیز شدہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ملک بھر کے 26 بینکوں کے ہیڈز کو خط لکھ دیئے ہیں۔

تمام بینکوں کے ہیڈز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 18 ہزار سے زائد ٹوکن ٹیکس نا دہندہ گاڑیاں شامل ہیں۔

محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے پر کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بینک اپنی لیز شدہ گاڑیوں کی ماہانہ اقساط بمعہ سود وصول کرتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نا دہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کیساتھ 100 فیصد جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور بینکوں کی جائیداد کی قرقی کے لیے قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز لاہور محمد آصف کا کہنا ہے کہ 14 دن میں ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کیساتھ بینکوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔